پنجاب

ایم ایم اے میں شامل ساجد میر کا (ن) لیگ کو ووٹ دینے کا اعلان

لاہور: متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر و جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ ساجد میر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔ علامہ ساجد میر نے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔

ساجد میر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت جمعیت اہلِ حدیث کے حامی (ن) لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دیں کیونکہ پنجاب میں ایم ایم اے کا کوئی امیدوار جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ساجد میر نے کہا کہ وہ (ن) لیگ کا ووٹ بینک تقسیم کرنے کے کھیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

دوسری جانب متحدہ مجلس عمل کے مرکزی ترجمان شاہ اویس نورانی نے جیو نیوز سے گفتگو میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساجد میر نے ایسی کوئی گفتگو نہیں کی اور انہوں نے سیٹ ایڈجسمنٹ کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساجد میر نے متحدہ مجلس عمل کی پالیسی سے کوئی اختلاف نہیں کیا ہے بلکہ وہ اتحاد کا حصہ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اویس نورانی نے کہا کہ کچھ جماعتوں کو رجسٹرڈ کراکے مقابلے میں کھڑا کیا گیا جس کا مقصد صرف ووٹ بینک کو متاثر کرنا ہے جب کہ ان کے اس بیان سے ایم ایم اے کے ووٹ بینک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close