پنجاب

شادی سے انکار، شیخ زید ہسپتال کی نرس ڈیوٹی ختم کرکے گھر کیلئے نکلی کہ ملزم نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے پکڑ لی اور پھر ایسی حرکت کردی کہ۔۔۔

رحیم یار خان: صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر سرِعام خاتون کو خنجر کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رحیم یارخان کی سکیم 3 کی ایک سڑک پر ایک شخص خاتون کو زبردستی روکنے کی کوشش کرتا ہے اور دونوں میں ہاتھاپائی بھی ہوتی ہے۔گذشتہ شب کے یہ مناظر جس وقت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوئے تو تقریباً ساڑھے 9 بج رہے تھے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر خاتون جان بچانے کے لیے بھاگنے کی کوشش کرتی رہی لیکن سفاک ملزم نے انہیں موقع نہیں دیا۔اسی دوران کئی موٹرسائیکل سوار بھی وہاں سے گزرے، رک کر دیکھا اور پھر آگے بڑھ گئے۔جبکہ سفاک ملزم نے سرعام خنجر کے وار سے خاتون کی جان لے لی اور اپنی موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت شمیم کے نام سے ہوئی ہے، جو شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں نرس تھی۔دوسری جانب ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم منیر احمد مقتولہ کا رشتہ دار ہے، جو اس سے شادی کا خواہشمند تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close