Featuredپنجاب

’ آج بتادیں کہ خلائی مخلوق کہاں ہے، لینڈ کرچکی یا نہیں‘ صحافی کے اس سوال پر پاک فوج کے ترجمان نے کیا موقف اپنایا؟ جان کرآپ بھی کہیں گے کہ۔۔۔

راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورسے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کہتے ہیں کہ پاک فوج نیوٹرل ہے پھرآج بتا دیں گے کہ خلائی مخلوق کہاں ہے اس پر سے پردہ اٹھائیں دیں بتائیں کہ آیا یہ لینڈ کر چکی ہے یا نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم کیسی مخلوق ہیں ، ہم صرف رب کی مخلوق ہیں اور اس ناطے سے پاکستان کی عوام کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے ،انتخابات سے قبل ایسے سلوگنز اور القابات دیئے جاتے ہیں اور یہ بھی محض ایک سیاسی نعرہ ہے،ہم عوام کے لئے ڈیوٹی کرتے رہیں گے اوریہ وقت بتائے گا کہ ایسی باتیں مستقبل میں کیسا اثررکھ سکتی ہیں،ہماری کوئی سیاسی جماعت ہے نہ ہی سیاسی وابستگی، سیاسی جماعتوں کادوسروں پرالزام لگاکرالیکشن لڑنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close