Featuredپنجاب

کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے کارکنوں کو جیل بھجوا دیا گیا

راولپنڈی:مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے 37 کارکنوں کو جیل بھجوا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے لیگی رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے 37 کارکنوں کو سول جج منزہ چودھری کی عدالت میں پیش کیاگیا۔

عدالت نے ن لیگ کے کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا،پولیس تھانہ سٹی پولیس ن لیگی کارکنوں کو لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہو گئی ۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے پر کیپٹن صفدر روپوش ہو گئے تھے تاہم قیادت کی جانب سے گرفتاری کا سگنل ملنے پر راولپنڈی میں لیاقت باغ میں ریلی کے ہمراہ گرفتاری دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close