پنجاب

تھانہ کو آگ لگانے کی دھمکیاں، دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ، آزاد امیدوار گرفتار

لیہ : سابق رکن پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 188 سے آزاد امیدوار چوہدری اشفاق احمد کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس ( ڈی ایس پی ) صدر کی مدعیت میں درج مقدمے میں چوہدری اشفاق احمد پر تھانے کو آگ لگانے اور ایس ایچ او کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کے الزامات ہیں۔چوہدری اشفاق احمد اس سے قبل گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں اور ان انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت سے کھڑے ہوئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) کے مطابق چوہدری اشفاق نے ڈی ایس پی صدر سرکل لیہ کو فون پر گالیاں اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔لیہ پولیس کے مطابق چوہدری اشفاق احمد اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف ناجائز کارروائی کرنا چاہتے تھے اور ایس ایچ او کے انکار پر اُنہیں فون پر دھمکیاں دیں۔ایف آ ئی آر کے مطابق چوہدری اشفاق نے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد انور رانا کو بذریعہ ٹیلی فون ایس ایچ او کوٹ سلطان کو فحش گالیا ں ،تھانہ کو آگ لگانے ،دھرنا دینے ،روڈ بلاک کرنے اور پولیس افسران کو قتل کی دھمکیاں دیں ،جس پر امیدوار کے خلاف تھانہ سٹی لیہ میں 7ATA,186/506Bاور 25-Dٹیلی فون ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،ملزم نے دھمکی دے کر امن و امان کوخراب کرنے اور عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ڈی پی او لیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس افسران کو فحش گالیاں اور قتل اور تھانہ کو آگ لگانے کی دھمکیاں دینےکا مطلب حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے قانون ایسے افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت کر نے کی اجازت نہیں دیتا سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی قانون کی بالا دستی کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close