More share buttons
Share with your friends










Submit
پنجاب

خاتون نے اپنے شوہر اور 4 بچوں کو کلہاڑیوں کےوار کرکے قتل کردیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

خوشاب : پنجاب کے شہر جوہرآباد میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور 4 بچوں کو کلہاڑیوں کےوار کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خوشاب کے نواحی قصبے جوہر آباد میں تھانہ سٹی کی حدود میں 34 سالہ گلناز نامی خاتون نے اپنے شوہر اور 4 بچوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا اکثر اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔ گلناز نے رات گئے شوہر اور بچوں کو قتل کیا، ملزمہ نے پانچوں قتل کلہاڑیوں کے وارسے کیے اور قتل کے بعد لاشوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔ پولیس نے مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی تاہم ملزمہ گلناز کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے