پنجاب

خلائی مخلوق پوری الیکشن کیمپین چلا رہی ہے: رانا ثنا اللہ

فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق پوری الیکشن کیمپین چلا رہی ہے، پی ٹی آئی لیڈرز خود کہتے ہیں کہ ہم خلائی مخلوق ہیں ۔نجی ٹی وی ’’ سما نیوز ‘‘ کے پروگرام ’’ 360ایجنڈا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ نو زشریف آئے ہی گرفتار ہونے کیلئے تھے،میرے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں کارکن تھے لیکن ہمارے بہت سے کارکنان کو گرفتار کیا گیا،اگر ایئر پورٹ پر حملہ کرنا ہوتا توہم لوہاری گیٹ نہ جاتے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے 2بیانیے ہیں ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘ اور ’’خدمت کو ووٹ دو ‘‘ جبکہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف’’ خدمت کو ووٹ دو ‘‘ کے زیادہ قریب ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close