پنجاب

” وعدے پورے نہ کرنے والے ووٹ مانگ کرشرمندہ نہ ہوں ”میاں چنوں میں بینرز لگ گئے

میاں چنوں: عام انتخابات کے لئے اپنی انتخابی مہم چلانا بھی امیدواروں کے لئے لوہے کے چنے چبانے کے مترداف ہوگیا ہے ۔کوئی بھی امیدوار خواہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتا ہو اسے حلقے میں جاتے ہی عوام کی جانب سے سخت سوالوں کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن میاں چنوں کے علاقہ مکینوں نے امیدواروں کی آمد سے قبل ہی انہیں خبردار کر دیا ہے ۔انڈر پاس او رہیڈبرج نہ بننے پرمیاں چنوں کے اہل علاقہ نے ناراض ہو کر جگہ جگہ احتجاجی بینرز آویزاں کر دیئے جن یہ تحریر کیاگیا ہے کہ ” وعدے پورے نہ کرنے والے ووٹ مانگ کرشرمندہ نہ ہوں ”۔اس موقع پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ایک منصوبہ شروع تو ہو جا تا ہے لیکن ختم نہیں ہوتا اور ووٹ لینے کے لئے امیدوار طرح طرح کے وعدے کرتے ہیں لیکن ہم جھوٹے وعدے کرنے والے کو ووٹ نہیں دیں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close