Featuredپنجاب

ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ گلی گلی پھیل گیا ہے،عوام ووٹ کی طاقت سے عمرانی فرعونیت کو پاش پاش کر دینگے، سعد رفیق

لاہور:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ گلی گلی پھیل گیا ہے،پی ٹی آئی ووٹ کی تضحیک کی ذمہ دار ہے،ووٹ کو عزت دلوانے کےلئے جمہوری سیاسی قوتوں کی فتح لازم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہناہے کہ پی ٹی آئی قیادت بے لگام جھوٹے اور بد زبان افراد کا جتھاہے،عمران اور پرویز خٹک سیاسی مخالفین کے حامیوں کو سر عام گالیاں دے رہے ہیں،عوام ووٹ کی طاقت سے عمرانی فرعونیت کو پاش پاش کر دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close