پنجاب

مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں معاشی ناانصافی سے ہے:بلاول بھٹو

اٹک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارامقابلہ سیاستدانوں سے نہیں معاشی ناانصافی سے ہے، بی بی شہیدکا وعدہ پوراکرنے اورپاکستان بچانے نکلا ہوں۔دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سے8 لاکھ افرادکوغربت سے نکالا ہے کسانوں کی فصلوں کی انشورنس کرائیں گے،اقتدارملاتونوجوانوں کوروزگاردیں گے، میراپہلاالیکشن ہے،کارکنوں نے میراساتھ دینا ہے،(ن)لیگ اوریوٹرن خان کے پاس کوئی منشورنہیں ہے، پیپلزپارٹی نے سندھ میں 40یونیورسٹیاں بنائیں ہیں، سندھ میں غریبوں کامفت علاج ہوتاہے،خیبرپختونخوامیں کوئی ہسپتال اوریونیورسٹی نہیں بنی ہے، ہمارامقابلہ سیاستدانوں سے نہیں معاشی ناانصافی سے ہے، بی بی شہیدکا وعدہ پوراکرنے اورپاکستان بچانے نکلا ہوں، اقتدارمیں آکرغریب خواتین کوبلاسودقرضے دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close