پنجاب

شہبازشریف کونوازشریف نےجیل میں گھسنے نہیں دیا،عمران خان

میانوالی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کونوازشریف نے جیل میں گھسنے نہیں دیا،شہبازشریف نے بڑی گیم کھیلی،،نوازشریف جیل چلے گئے شہبازشریف گاڑی سے نکلے تک نہیں،شہبازشریف تمہاری باری وزیراعظم کی نہیں اڈیالہ جانے کی ہے۔انہوں نے میانوالی کے علاقے قمرمشانی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کوڈر ہے اس بار ان کے اپنے ایمپائر نہیں ہیں۔شہبازشریف گاڑی میں بیٹھ کرجلسے کررہے ہیں۔شہبازشریف نے نوازشریف کے ساتھ گیم کھیلی۔۔نوازشریف کو کہا واپس آؤ عوام کاسمندر ہوگا لیکن شہبازشریف گاڑی سے باہر بھی نہیں نکلے۔۔نوازشریف واپس آئے اور اڈیالہ جیل چلے گئے اور شہبازشریف گاڑی سے نکلے تک نہیں۔اب شہبازشریف کی اڈیالہ جانے کی باری ہے۔شہبازشریف تمہاری وزیراعظم نہیں اڈیالہ جانے کی باری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ملنے گئے تونوازشریف نے ان کواندر نہیں آنے دیا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر خیبرپختونخواہ کی طرح پنجاب پولیس کوبھی غیرسیاسی کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے پپلاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بری خبر یہ ہےکہ ڈالر10 سال پہلے60 روپے کا تھا آج 130 روپےپرپہنچ گیا۔ روپے کی قدر کم ہونے سے قرضے واپس کرنے کیلیے ٹیکس لگے گا اور اس سے مہنگائی بڑھےگی۔قوم پر ایک ہزار ارب روپے قرض بڑھ گیا۔ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی حکومت نے کرپشن کے سارے رکارڈ توڑ دیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ملک پر بیرونی قرضے ہیں۔ خرچ پورا کرنے کے لیے قرض لیا جاتا ہے جس سے ملک برباد ہوجاتے ہیں۔ کرپشن کی وجہ سے عوام کا پیسا چوری ہوجاتا ہے ملک کا خرچ پورا نہیں ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ جب حکمران چوری کرتے ہیں باہربچے اربوں پتی ہوجاتے ہیں۔نوازشریف نے بھی ملک کے پیسے باہر بھجوائے اور بچے ارب پتی ہوں گے۔قرضوں کی قسط ادا کرنے کے لیے عوام پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جب گیس اوربجلی کی قیمت بڑھتی ہے تو عوام کے ہاتھ میں پیسے کم رہ جاتے ہیں۔گزشتہ پانچ سال میں مہنگی بجلی خرید کر عوام نے ان کی چوری کی قیمت ادا کی۔ عمران خان نے کہا کہ غذائی کمی کی وجہ سےبچوں کی مکمل نشونماء نہیں ہوپاتی اس کی وجہ کرپشن ہے۔ن لیگ کے لوگ ووٹ مانگنے آئیں تو پوچھنا ایک چیز بتاؤں جو تم نے ٹھیک کی ہو۔ عمران خان نے کہا کہ 10سال پہلے آٹا 13 روپے کا تھا اورآج 45 روپے کلو ہے۔ پانچ سال میں ن لیگ نے ملک کا 36 سو ارب روپے کا نقصان کیا۔ آزاد کھڑے ہونیوالے پی ٹی آئی کے لوگ پارٹی اورملک کونقصان پہنچا رہے ہیں۔۔عمران خان نے کہا کہ25 جولائی کو سب کو باہر نکالنا ہے اورکہنا ہےکہ بلے کوووٹ دونظریے کوووٹ دو۔آزاد امیدوار کامیاب ہونے کے بعد اپنا تو فائدہ کرسکتا ہے عوام کا نہیں۔ خیبرپختونخوا میں ہم نے ایک ارب 18کروڑ درخت اگائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close