پنجاب

”جو پنجابی عمران خان کو ووٹ دے گا وہ بے غیرت ہو گا”

لاہور : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے گذشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کے لئے لاہور ائیر پورٹ جانے والے لیگی کارکنان کو ”گدھا” کہا جس پر لیگی رہنماؤں اور کارکنان نے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر سردار ایاز صادق کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ن لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے بات سنو، جو پنجابی عمران خان یا پی ٹی آئی کو ووٹ دے گا وہ بے غیرت ہو گا ، ہم باغیرت ہیں اور ہم ثابت کریں گے کہ ہم باغیرت لوگ ہیں۔
اس ویڈیو میں سردار ایاز صادق نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کس منہ سے ووٹ لینے آؤ گے؟ اب جو لوگ بھی تمہارے ساتھ ہیں وہ بے غیرت ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے اپنی اپنی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے اور کارکنان سے خطاب میں ایک دوسرے پر لفظی حملے بھی کیے جا رہے ہیں لیکن اس لفظی جنگ میں صرف اور صرف عوام کو بے عزت اور ذلیل کیا جا رہا ہے۔ عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے ائیر پورٹ جانے والے لیگی کارکنان کو گدھا کہا تو ایاز صادق نے عمران خان یا ان کی جماعت کو ووٹ دینے والوں کو بے غیرت کہہ دیا۔ دونوں صورتوں میں عوام ہی کو ذلیل کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے سیاسی رہنماؤں کی اس طرح کی زبان اور بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close