Featuredپنجاب

نواز شریف کو کس کے خرچے پر جیل میں سہولیات دی جارہی ہیں ؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

لاہور: پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض نے ن لیگ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں سہولیات نہ دینے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو ان کے استحقاق کے مطابق بی کلاس میں سہولیات دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ان کے اپنے خرچے پر سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بی کلاس کے قیدی کو بیڈ، میٹرس، جوتے، میز، کرسی، 21 انچ کا ٹی وی ، ریڈیو، نہانے کا سامان، اخبارات اوراس طرح کی دیگر چیزیں اس کے اپنے خرچے پر مہیا کی جاتی ہیں۔ نواز شریف کو الگ کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں بیڈ، کپڑے، چھت والا پنکھا، نہانے کا سامان اور دیوار پر لگنے والے 2 بریکٹ فین موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو جیل میں واک کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے ، سابق وزیر اعظم روزانہ اپنے کمرے کے قریب واقع لان میں واک کرتے ہیں۔

طبی سہولیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے احمد وقاص ریاض نے کہا کہ جیل کا میڈیکل سٹاف اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ایک ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا معائنہ کرتے ہیں۔ ان کیلئے کھانا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق مخصوص باورچی تیار کرتا ہے جبکہ انہیں کھانے میں پھل، سلاد، کھجوریں اور گوشت بھی فراہم کیا جاتا ہے، ان کی صحت کی حالت تسلی بخش ہے۔

پریس کانفرنس میں موجود ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے بتایا کہ جیل کے قوانین کے مطابق مریم نواز کو بھی ہر سہولت مہیا کی گئی ہے۔ قانون میں ترمیم کے بعد جیل سے اے اور بی کلاس کا خاتمہ ہوگیا ہے اور اب صرف عام یا بہتر کلاس موجود ہے اور شریفوں کو بہتر کلاس میں رکھا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close