پنجاب

پی ٹی آئی نے اپنے اشتہار میں ن لیگ کی بنائی ہوئی ایسی چیز اپنی کہہ کر دکھا دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا ، ایسی حقیقت سامنے آ گئی کہ دیکھ کر عمران خان بھی شرمندہ ہو جائیں گے

لاہور :25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہو نے جارہے ہیں جس کے باعث ن لیگ ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی اپنے اپنے منصوبے لے کر عوام میں موجود ہیں اور اپنی گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرنے کی تگ و دو میں لگی ہیں جبکہ اس کیلئے خصوصی اشتہارات بھی تیار کروائے گئے ہیں جوکہ ہر وقت ٹی وی چینلز پر ” فیئر اینڈ لولی“ جیسے اشتہاروں سے بھی زیادہ چلائے جارہے ہیں تاہم اب پی ٹی آئی کے ایک اشتہار کے حوالے سے ن لیگ نے انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل پیج پر ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے انتخابی مہم کے اشتہار میں جس ہسپتال کی تصویر استعمال کی ہے وہ دراصل حقیقت میں پاکستان تھیلیسیما سینٹر ہے جو کہ اسلام آباد میں واقع ہے ، یہ ہسپتال مسلم لیگ ن نے بنایا تھا اور اس کا افتتاح بیگم کلثوم نواز نے کیا تھا ۔

ن لیگ کی جانب سے جاری ویڈیو میں بیگم کلثوم نواز کو اسلام آباد کے ہسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے دکھایا گیاہے تاہم اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا موقف سامنے نہیں آ سکاہے کہ ہی نہ تاحال تردید کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں تاہم بیگم کلثوم نواز لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، کچھ روز قبل حسین نواز کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا تھا کہ ان کی والدہ نے آنکھیں کھولی ہیں لیکن اس کے بعد سے اب تک بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کے بارے میں کوئی تفصیلات موصول نہیں ہو ئی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close