پنجاب

ڈی جی آئی ایس پی آر نے شاندار کارکردگی دکھانے پر قومی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کیلئے خصوصی پیغام جاری کردیا

لاہور: پاکستان زمبابوے کے خلاف آج چوتھا ون ڈے میچ کھیل رہاہے اور اس میں پاکستان نے جیت کیلئے 400 رنز کا ہدف دے دیا ہے جس میں سب سے اہم کردار فخر زمان کا رہا جو کہ200 رنز بنا کر دنیا کے چھٹے اور پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان اور امام الحق نے 304 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرکے عالمی ریکارڈ بھی پاکستان کے نام کر دیاہے اور ڈبل سینچری بھی بنائی، اس شاندار کارکردگی پر پاک فوج کی جانب بھی فخر زمان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا گیاہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہناتھا کہ ” ویل ڈن فخر زمان ، پاکستان کیلئے اعزاز حاصل کرنے پر شکریہ ۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close