پنجاب

اڈیالہ جیل میں کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب ہوگئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

پاکستان ویوز کے مطابق کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی ہے جس کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ڈاکٹر ز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی اڈیالہ جیل پہنچادی گئی ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کیپٹن (ر) صفدر کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں ، اگر انہوں نے مشورہ دیا تو کیپٹن صفدر کو ہسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close