پنجاب

پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو اشتعال پھیلانے سے روکے،کارکنا ن صبروتحمل کا مظاہرہ کریں الیکشن ہیں جنگ نہیں: خواجہ سعد رفیق

لاہور: رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے درخواست ہے کہ ہوش کے ناخن لیں اور اپنے کارکنوں کو اشتعال پھیلانے سے روکے، سیاسی کارکنا ن صبروتحمل کا مظاہرہ کریں الیکشن ہیں جنگ نہیں ہم چاہتے ہیں پولنگ ڈے پرامن رہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ عوام نظریاتی بنیادوں پر ووٹ ڈالنے کے لئے تیار ہیں،پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ انتخابی مہم میں شکایات کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا،گالیوں اور سازشوں کے باوجودپنجاب میں ن لیگ کا ووٹ بینک نہیں توڑا جاسکا،گالی کی سیاست کچھ نہیں دیتی۔پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی مہم اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے،پی ٹی آئی کی قیادت سے درخواست ہے کہ ہوش کے ناخن لیں اور اپنے کارکنوں کو اشتعال پھیلانے سے روکے،ہمارے کارکنوں کو مارا گیا، جس کےخلاف درخواست تھانے میں دے رکھی ہے،پی ٹی آئی کے کارکن تھپڑ مارنے کی سیاست سے باز رہیں ،این 129 کے نتائج پردھاندلی کے الزامات پر ہمیں 5 سال تک لٹکائے رکھا گیا لیکن این اے 131سے عمران خا ن کو شکست دیں گے ،مسلم لیگ ن لاہور کے تمام حلقوں سے جیتے گی اور25جولائی کو عوام صرف شیر کو ووٹ دیں گے ،سیاست میں مکے کا جواب مکے سے نہیں دیا جا سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے اخراجات کا نوٹس لے،پی ٹی آئی کے انتخابی اخراجات کتنے ہیں؟ایک ہی رات میں 30،30 ہزار بینر لگا جا رہے ہیں ،پی ٹی آئی والے اپنے جلسوں کے لئے ادھر ادھر سے لوگ اکٹھے کررہے ہیں ،پولنگ اسٹیشن کی حدود میں جو شرائط رکھی گئی ہیں ان پر عملدرآمد کرایاجائے اور سیاسی کارکنا ن صبروتحمل کا مظاہرہ کریں الیکشن ہیں جنگ نہیں ہے،چاہتے ہیں پولنگ ڈے پرامن رہے،الیکشن کمیشن کو اپنی تمام تجاویز بھیجیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close