پنجاب

” ہم کل جیل سے ہی نوازشریف کو یہ کام کرنے کی اجازت دیں گے “ نگراں حکومت نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر ن لیگی کارکنوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

لاہور:نگراں وزیر داخلہ شوکت جاوید نے کہاہے کہ نوازشریف کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق کل ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اس حوالے سے نگراں حکومت نے بھی نوازشریف کو جیل میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت دینے کااعلان کر دیاہے ۔ شوکت جاوید کا کہناتھا کہ کوئی شخص شناختی کارڈزکے 2سے 3بیگ پانی میں پھینک کرچلاگیا، شناختی کارڈز کے حوالے سے نادراکوآگاہ کردیاگیا، نوازشریف کوپوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت دیں گے، تمام اقدامات شفاف الیکشن کیلئے کررہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ نیب قوانین میں ہے فیملی کے رابطہ کرنے پرمجرم سے ملاقات کرائی جائے، جیسے ہی نوازشریف کی فیملی نے رابطہ کیاان کی ملاقات کرائی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close