پنجاب

کارکن دینی جذبہ ، عزم اور کامل یکسوئی کے ساتھ نکلیں، ملک دشمن شکست کھائیں گے:مرکزی قائدین متحدہ مجلس عمل

لاہور: متحدہ مجلس عمل کی مرکزی قیادت نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ، جمعیت علمائے اسلام ، جمعیت علمائے پاکستان ، مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اسلامی تحریک کے کارکنان متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدواروں اور انتخابی نشان ”کتاب“ کی جیت کے لیے دینی جذبہ ، عزم اور کامل یکسوئی کے ساتھ 25 جولائی کو گھروں سے نکلیں۔تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن ، نائب صدور سینیٹر سراج الحق ، پیر اعجاز ہاشمی ، علامہ سید ساجد علی نقوی ، پروفیسر ساجد میر اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ انتخابی نشان ”کتاب “کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں ۔ متحدہ مجلس عمل پوری قوم سے عہد کرتی ہے کہ نظام مصطفی کے قیام کے لیے دینی جماعتیں متحد رہیں گی ۔انتخابات 2018 ءاسلامی نظریہ اور پاکستا ن کے اسلامی جمہوری کردار کی حفاظت ، سیکولر ، مادر پدر آزاد اور لبرل نظام کو شکست دینے کے لیے فیصلہ کن گھڑی ہے ۔قائدین کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت ،ناموس رسالت ، اسلامی قوانین کی حفاظت اور عوام کو عدل و انصاف کا نظام دینے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں ۔ نظام مصطفے ٰ کا قیام آئین پاکستان کے مکمل نفاذ سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے سیاسی اور ریاستی بحران کے خاتمہ کے لیے سیاست اور ریاست میں بااعتماد باہمی احترام اور باوقار متوازن تعلقات کار پیدا کرے گا ۔ ملک دشمن شکست کھائیں گے اور ملت پاکستان متحد ہو کر اسلامی، جمہوری ، خوشحال اور مستحکم پاکستان بنائیں گے ۔ ایم ایم اے خواتین ، نوجوانوں ، طلبہ ، اقلیتوں ، تاجروں ، کسانوں ، صنعتکاروں اور سرکاری ملازمین پنشنرز کے حقوق کی حفاظت کرے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close