Featuredپنجاب

نوازشریف نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا مگر کہاں سے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

راجن پور : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اڈیالہ جیل میں ہیں اور وہ ووٹ کاسٹ نہیں کرپارہے لیکن ایسے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 کے ایک پولنگ سٹیشن میں محمد شریف کے بیٹوں نواز شریف اور شبہاز شریف نے ووٹ کاسٹ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجن پور کے حلقہ این اے 194 پولنگ اسٹیشن نمبر 42 پر دو بھائی نواز شریف اور شہباز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچے،راجن پور کے شریف برادران نے بتایا کہ ان کے والد کا نام میاں شریف ہے، اور ان کی فیملی کی مسلم لیگ ن کے قائدین کی فیملی سے ناموں کے متعلق کافی مشابہت ہے۔

واضح رہے یہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نہیں ہیں بلکہ یہ راجن پور کے رہائشی دو بھائی ہیں جن کا نام بھی نواز شریف اور شہباز شریف ہے۔

تاہم الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن صفدر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں جس کی وجہ سے وہ ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close