پنجاب

سپریم کورٹ میں زیر سماعت از خود نوٹس کیس

سپریم کورٹ میں زیر سماعت از خود نوٹس کیس میں برائلر مرغیوں کو ناقص خوراک دینے کےخلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔ وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست میںچیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری لائیو سٹاک ، سیکرٹری خوراک اور سیکرٹری صحت کو فریق بنایا ہے ۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ برائلر مرغیوں کو غیر معیاری خوراک دی جارہی ہے ۔ برائلر گوشت کھانے سے مختلف بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں ۔ غیر معیاری خوراک دینے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت بین الاقوامی معیار کے مطابق خوراک فراہم کرنے کا حکم دے اور برائلر مرغیوں کو غیر معیاری خوراک دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ناقص خوراک کے حوالے سے از خود نوٹس لے رکھا ہے اور فاضل بنچ کی طرف سے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے دو ہفتوں میں رپورٹ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close