پنجاب

آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کےخلاف کام کرنے والی دشمن قوتوں کا نشانہ ہیں لیکن ہم دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے متحد اور مضبوط کھڑےہیں، آج ہم دشمن قوتوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے۔ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گھروں سے باہر نکلیں اور بلا خوف ووٹ ڈالیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close