پنجاب

فوجی جوانوں کو محبت دینے پر عوام کا شکریہ: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پاک فوج کے جوانوں کو محبت دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں قوم کی جانب سے جوانوں کو پھول پیش کرنے اور محبت دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ آج دنیا نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے عوام کی محبت دیکھ لی اور عوام نے بدنیتی پر مبنی ہر قسم کاپراپیگنڈا مسترد کردیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت کی وجہ سے مضبوط ہے اور ہماری زندگیاں پاکستان اور اس کے عوام کے لیے وقف ہیں۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں عوام کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو پھول پیش کیے گئے جب کہ متعدد مقامات پر ان پر گل پاشی کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close