پنجاب

شیخ رشید نے ”جھاڑو“ پھیر دیا، این اے 62 سے کتنے ووٹ لے لئے؟ مسلم لیگ (ن) والے ’ہل‘ کر رہ گئے

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 میں ”جھاڑو“ پھیر دیا ہے اور ان کے ووٹوں کی تعداد دیکھ کر مخالفین ”ہل“ کر رہ گئے ہیں۔

ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 کے 32  پولنگ سٹیشنز سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں۔

ان غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 16,394 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ دانیال چوہدری 11,571 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تمام نتائج غیر سرکاری و غیر حتمی ہے اور ابھی اس حلقہ کے متعدد پولنگ سٹیشنز کے نتائج آنا بھی باقی ہیں۔ حتمی و سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close