پنجاب

وزیر اعظم ہاﺅس کے حوالے سے عمران خان اپنا وعدہ پورا نہیں کریں گے :وحید عالم

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما وحید عالم نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم ہاﺅس کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا نہیں کریں گے کیونکہ انہوں نے ماضی میں بھی اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ ساری جماعتوں کے گندے انڈے انہوں نے اکٹھے کر لئے ہیں۔جیونیوز کی خصوصی انتخابی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وحید عالم نے کہاہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت بننی چاہئے کیوں کہ کوئی دوسر ا شخص ایسی پرفارمنس نہیں دے سکے گا جیسی پرفارمنس شہبازشریف نے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور ان کی تکمیل اور تسلسل کے لئے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کا بننا ضروری ہے کیونکہ یہ مسلم لیگ ن کاحق بھی ہے ۔ اگر کوئی دوسرا آیا تو وہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تسلسل جاری نہیں رکھ سکے گا۔انہوں نے کہا عمران خان وزیر اعظم ہاﺅس اور گورنر ہاﺅس کوتعلیمی اداروں میں تبدیل نہیں کریں گے ۔ انہوں نے پہلے بھی اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ عمران خان نے ساری جماعتوں کے گرپڑے گندے انڈے اکٹھے کر لئے ہیں۔وہ وزیراعظم ہاﺅس جائیں گے کیونکہ اس کے بغیر معاملات نہیں چلتے ، باہر کے لوگوں نے ملنے آتا ہوتا ہے اس لئے ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہ کر یہ معاملات نہیں ہو سکتے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close