پنجاب

عوام نے ملک دشمنوں کو رَد کر دیا ، نوازشریف کی ذات کیلئے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس بے فائدہ ہو گی :چوہدری شجاعت حسین

گجرات : پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن ایک طرح کا ریفرنڈم تھا جس میں عوام نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا، عوام نے ملک دشمنوں کو رد کر دیا ہے، الیکشن ڈیوٹی پر تعینات فوجی جوانوں اور پولیس اہلکاروں کو لوگوں نے اپنی محبت اور یکجہتی کے اظہار کیلئے پھول پیش کیے۔تفصیلات کے مططابق گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےچوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ الیکشن کے بعد بہت برے حالات آنے کا خدشہ ہے، اس لئے تمام جماعتوں کو مل کر چلنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر آل پارٹیز کانفرنس نوازشریف کی ذات کیلئے بلانی ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، سب جماعتوں کو ملک کے مفاد کیلئے اکٹھا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن رزلٹ ٹھیک آئے ہیں، منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو ناکامی ہو گی، عوام نے ملک کے بہتر مستقبل اور مضبوط و خوشحال پاکستان کیلئے ووٹ دیئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ کسی شخصیت کے ساتھ نہیں بلکہ ملک کو درست سمت میں لے جانے والوں کے ساتھ چلے گی۔ چودھری شجاعت حسین نے الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے فوجی اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے انشاء اللہ ہمیشہ متحد رہے گی۔ مبارکباد دینے کیلئے آنے والے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین طرح طرح کی باتیں کرتے رہے لیکن ہم گجرات سے چار نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں، چودھری پرویزالٰہی پی پی 30 سے بھی بھاری لیڈ سے جیتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اللہ کے کرم سے کامیابی حاصل ہوئی، ہم تمام ووٹرز اور کارکنوں کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں، چودھری ظہورالٰہی کی شہادت کے بعد اہل گجرات نے ہمارا ہاتھ پکڑا، دعا ہے کہ ہم عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close