پنجاب

تحریک انصاف کی فتح پر کپتان کی دیوانی لڑکی کا سر عام ایسا رقص کہ لاہور کی سڑکوں پر آ گ لگ گئی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں اب تک 109 سیٹوں پر کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ عمران خان نے این اے 131 میں خواجہ سعد رفیق کو بھی 680 ووٹوں سے ہرا دیاہے تاہم جیت کی خوشی میں پی ٹی آئی کے کارکنا ن سڑکوں پر آئے اور خوب جشن منایا بلکہ پاکستان کے کئی شہروں میں آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں عمران خان کی جیت سب سے بڑی تھی کیونکہ انہوں نے سعد رفیق کو شکست دی تاہم این اے 129 سے ن لیگ نے عبدالعلیم خان اور این اے 125 سے یاسمین راشد کو شکست کا سامنا رہا ۔ عمران خان کی جیت کی خوشی کی پی ٹی آئی کارکنا ن ڈیفنس اور لبرٹی سمیت دیگر کئی علاقوں میں اکھٹے ہو کر جشن منایا تاہم اس موقع پر لبرٹی میں ایک نوجوان لڑکی نے گاڑی سے باہر نکل کر ” تبدیلی آئی رے “ کے پارٹی ترانے پر ایسا رقص کر دیا کہ ہر کوئی کہنے پر مجبور ہو گیا کہ واقعی تبدیلی آ گئی ہے ۔نیچے دی گئی ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پینٹ اور شرٹ میں ملبوس لڑکی جو کہ پہلے گاڑی کی کھڑی میں بیٹھ کر جشن منا رہی ہے تاہم ٹریفک جام کے باعث وہ گاڑی سے باہر نکلتی ہے اور سڑک کے بیچ میں کھڑی ہو کر رقص کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کرتی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close