پنجاب

”ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے“ یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر کیا جواب ملا؟

ملتان: سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ این اے158 پرہمارے ساتھ گنتی میں دھاندلی ہوئی،ہمارے پاس ووٹوں کی تعداد تبدیل کرنے کے ثبوت موجودہیں۔نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی نے کارکنوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسرکے دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد 5 ہزار690 ہے،این اے158 پرہمارے ساتھ گنتی میں دھاندلی ہوئی،ہمارے پاس ووٹوں کی تعداد تبدیل کرنے کے ثبوت موجودہیں،دوبارہ گنتی کی درخواست کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا،واضح رہے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے این اے158پر سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مستردکردی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close