پنجاب

الیکشن 2018، خواجہ آصف نے آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کردیا

لاہور : سابق وزیرِ خارجہ خواجہ محمد آصف نے کل جماعتی کانفرنس میں حلف نہ اٹھانے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اس سے جمہوریت کو نقصان ہو گا۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں جس قسم کے فیصلے ہو رہے ہیں اس سے جمہوریت کو نقصان ہو گا، ہمیں عمران خان کی روایات کو جاری نہیں رکھناچاہیے ، ہم جمہوری عمل کو نقصان نہیں پہنچائیں گے کیونکہ جمہوریت کو نقصان پہنچا تو وفاق کو نقصان ہو گا۔خیال رہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے اجلاس میں الیکشن 2018ء کا بائیکاٹ کرنے اور اسمبلیوں کا حلف نہ اٹھانے کی تجویز دی گئی ہے، یہ تجویز جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولونا فضل الرحمان اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی جانب سے سامنے آئی ہے تاہم ن لیگ نے اس اہم فیصلے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ میاں شہباز شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں اتحادی جماعتوں کو اس سے آگاہ کرینگے۔دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ اگر سب جماعتوں نے حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا تو وہ بھی اس پر عمل کریں گے لیکن تنہا وہ ایسا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close