پنجاب

عمران خان کو کام کرنے کا موقع دیا جانا چاہیئے، حافظ سعید

لاھور : امیر جماعةالدعوة پروفیسر حافظ سعید نے لاہور میں ملی مسلم لیگ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کی حالیہ الیکشن کے حوالہ سے پاکستان کیخلاف سازشیں ناکام رہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں بغاوتیں کھڑی کرکے فساد برپا کرنے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ ہم خواہ مخواہ ٹانگیں کھینچنے والے لوگ نہیں، عمران خان پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں تو ان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں، مدینہ کا نظام نافذ کرکے ہی غربت، بھوک و افلاس ختم اور امن و امان کا قیام ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خیالات اچھے ہیں، ان کی پہلی تقریر سے ہی اندازہ ہو گیا ہے وہ کام کریں گے اس لئے انہیں کام کرنے کا موقع ضرور ملنا چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close