پنجاب

الیکشن 2018 میں سب سے زیادہ ووٹ کسے پڑے ؟ عمران خان کو نہیں بلکہ ۔۔۔ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

لاہور : ووٹوں کے لحاظ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آبائی حلقہ این اے 95سے سب سے زیادہ ووٹ ملے لیکن حلقے کے کل رجسٹرڈ ووٹوں کے لحاظ سے عمران خان نے 35 فیصد ووٹ لیے جبکہ این اے 231 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار نے کل ووٹوں میں سے 37 فیصد ووٹ حاصل کیے اور پہلے نمبر پر ہیں ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سید ایاز علی شاہ شیرازی نے تین لاکھ 48 ہزار 864 ووٹوں میں سے ایک لاکھ 29 ہزار 980 ووٹ حاصل کیے جوکہ کل ووٹوں کا 37 فیصد بنتاہے جس کے باعث وہ پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ اس حلقہ میں کل 81 فیصد وووٹ کاسٹ ہوئے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے آبائی حلقہ این اے 95 میں 4 لاکھ 65 ہزار 740 ووٹ ہیں جبکہ عمران خان نے ان میں سے ایک لاکھ 63 ہزار 538 ووٹ حاصل کیے جو کہ کل ووٹوں کا 35 فیصد بنتاہے جبکہ اس حلقہ میں 65 فیصد شہریوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔این اے 232 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار شمس الدین نے حلقے میں 4لاکھ 40 ہزار 329 ووٹوں میں سے ایک لاکھ 52 ہزار ووٹ حاصل کیے جو کہ کل ووٹوں کا 35 فیصد بنتا ہے جبکہ اس حلقہ میں 80 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی115اور مسلم لیگ ن نے 64نشستیں حاصل کیں۔تحریک انصاف نے 2018کے انتخابات میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 68لاکھ ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن نے ایک کروڑ 28لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close