Featuredپنجاب

چیف جسٹس نے وفاقی دارالحکومت میں پانی کی قلت کا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑ دیا

لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وفاقی دارالحکومت میں پانی کی قلت کا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑ دیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں اسلام آباد میں پانی کی قلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد پانی کی صورتحال میں کچھ بہتری آئی ہے بہتر ہوگا کہ معاملہ نئی حکومت پرچھوڑ دیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ حکومت ہر 2 ماہ بعد واٹر سپلائی سے متعلق رپورٹ دے اور ٹینکر مافیا کے حوالے سے مناسب اقدامات کرے ۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں پانی کی قلت کے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close