پنجاب

ملتان میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس افسر گرفتار

ملتان : ملتان میں پولیس افسر کو دو دوستوں کے ساتھ مل کر نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس افسر کو حراست میں لے لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ شاہ شمس میں ایڈیشنل سب انسپکٹر اور اس کے دودوستوں پر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیاہے تاہم لڑکی کی شکایت کے بعد اسسٹنٹ سب انسپکٹر طارق کوحراست میں لے لیا گیاہے جبکہ باقی دو افراد کو بھی گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔پولیس نے لڑکی کا میڈیکل کروانے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close