پنجاب

شہبازشریف نے الیکشن جیتنے والے تمام امیدواروں کو بلا لیا تاکہ۔۔۔بڑی خبرآگئی

لاہور : )سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے عام انتخابات میں نئے منتخب ہونے والے اراکین کا اجلاس طلب کر لیاہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نو منتخب کا اجلاس آج شام طلب لیا گیاہے جس میں شہبازشریف مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت کریں گے جبکہ اجلاس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے اور ممکنہ طور پر اپنے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے ۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 115 نشستیں حاصل کی ہیں تاہم اب وہ وفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی اپنی حکومت بنانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے اور آزاد امیدواروں کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب ن لیگ بھی تخت لاہور کیلئے بھر پور تگ و د و کر ر ہی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close