پنجاب

الیکشن کمیشن نے جنرل اور مخصوص نشستوں کے امیدواروں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

لاہور:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنرل نشستوں پرکامیاب امیدواروں سے 4اگست تک اور مخصوص نشستوں کے امیدواروں سے 6 اگست تک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ فارم 45آج(بدھ کو) الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اوپن کردیے جائیں گے اور جوچاہے فارم 45الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتا ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ جنرل نشستوں پرکامیاب امیدوار4اگست تک اثاثوں کی تفصیلات فراہم کریں جبکہ مخصوص نشستوں کے امیدوار 6 اگست تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کردیں اور امیدوارریٹرننگ افسراورالیکشن کمیشن سے اثاثوں کے فارم حاصل کرسکتے ہیں لیکن جوامیدوارتفصیلات فراہم نہیں کریں گے ان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close