پنجاب

”عمران خان وزیراعظم بنا تو میں خود کو۔۔۔“ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی نے عوامی جلسے میں اللہ کو حاضر ناضر جان کر کیا قسم کھائی تھی؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں برتری حاصل کی اور اب حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے جبکہ عمران خان 11 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔عام انتخابات سے پہلے تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی جیت کے دعوے کر رہی تھیں اور مخالفین پر خوب گرجنے برسنے میں مصروف تھیں مگر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی نے ایک عوامی جلسے کے دوران جوش خطابت میں ایسی قسم کھالی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا اور اب ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس نے کھلبلی مچا رکھی ہے۔راجہ پرویز اشرف کے بھائی نے عوامی جلسے کے دوران خدا کو حاضر ناضر جان کر قسم کھائی تھی کہ اگر عمران خان 100مرتبہ بھی پیدا ہوں اور انہیں کوئی وزیراعظم بنا دے تو میں چوک میں کھڑے ہو کر خود کو گولی مار لوں گا۔ پی ٹی آئی نے 11 اگست کو عمران خان کے حلف اٹھانے کا اعلان کیا تو یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین طرح طرح کے تبصروں میں مصروف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close