پنجاب

مضبوط اپوزیشن جمہوریت کے لیے نیک شگون ، ملکی مسائل کا واحد حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے :سینیٹر سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مشترکہ جدوجہد کے عزم کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ مضبوط اپوزیشن جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے ۔منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ ستر سالہ ملکی تاریخ میں حکومتوں نے وقت گزاری کی ہے ،قوم نے پینتیس سال مارشل لاؤں کو بھگتا اور شریعت کے بغیر نام نہاد جمہوریتوں کو بھی لیکن عوام کے مسائل میں کمی آنے کے بجائے مسلسل اضافہ ہوتا رہاہے اور آج حالت یہ ہے کہ عوام بری طرح مایوسی کا شکار ہیں،کسی طرف سے امید کی کوئی کرن نظر نہیں آتی ، غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کا واحد حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے ، اسلامی نظام ہی پاکستان کا نظریہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نفاذ اسلام آئین پاکستان کا بھی تقاضا ہے لیکن کبھی بھی آئین پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں نت نئے تجربات کیے گئے لیکن کبھی ایک دن کے لیے آئین پاکستان کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے قرآن و سنت کے نظام کو نہیں آزمایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ جس قوم نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے کلمہ کی بنیاد پر پاکستان حاصل کیا تھا ، اسے ستر سال سے اسلام کے عادلانہ نظام سے محروم رکھا گیاہے جو نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان سے بے وفائی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک بنیادی خرابیوں کو دور نہیں کیا جائے گا ، ملک ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کر سکے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close