پنجاب

رابعہ قتل کیس ، رینجرز بھی میدان میں آگئی

لاہور کے فائیو ستار ہوٹل میں لرکی کے قتل کے معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے،پولیس کے بعد پاکستان رینجرز کے اعلیٰ افسران نے خودکشی کرنے والی لڑکی رابعہ نصیر کو آخری کال کرنے والے انکے افسر کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔
مقامی اخبار کی رپورت کے مطابق رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ کسی بھی افسر یا جوان کو غیر قانونی سرگرمیوں کی اجزات نہیں ہوتی، ڈیپارٹمنٹل انکوائری کے بعد اسکی سزا کا فیصلہ ہوگا اور اگر وہ پولیس کو مطلوب ہوا تو پھر پولیس کو بھی اسکے خلاف کاروائی کرنے کی اجازت ہوگی۔جبکہ اعلیٰ پولیس افسر کے مطابق عامر خٹک خود کشی کے وقت جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھا۔طویل عرصے سے اسکے لڑکی کے ساتھ مراسم ہونے کے شاہد سامنے آئے ہیں۔لیکن قانونی طور پر اسکے خلاف انکوئری کرنے میں مشکلات ہونگی تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں لگ سکا کہ رابعیہ نسیر نے پستول کہا سے لیا تھا۔ عامر خٹک نے رابعہ سے جنسی تعلقات سے بھی انکار کیا تھا تاہم ابھی تک میڈیکل رپوڑت نہیں آئی اس وقت فیصلہ قبل از وقت ہوگا۔عامر پولیس کو بیان دینے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے واپس جانے دیا۔ رابعہ گھر والوں کو بھی یہ کہہ کہ آئی تھی کہ وہ کالج جارہی ہے۔ کیونکہ وہ کالج کی طالبہ تھی لیکن گھر والوں نے بھی کالج سے معلومات لینے کی زخمت نہیں کی تھی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close