پنجاب

(ن) لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی حنا بٹ، لاجواب حسن اور منفرد ذوق کی آئینہ دار

لاہور: پنجاب اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ کا گھر کسی پکنک منانے کی جگہ سے کم نہیں جہاں آپ ان کے گھر کے سحر میں با آسانی کھو سکتے ہیں اور حیرت میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں کہ یہ ان کا ہی گھرہے.

پنجاب اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ الیکٹرونک مصنوعات بنانے والی معروف کمپنی ویوز کی جنرل مینیجر مارکیٹنگ  ہیں، اس کے علاوہ حنا بٹ ملک میں معروف فیشن برانڈ  ’’ٹینا‘‘کی مالک بھی ہیں۔ ’’خدا جب حسن دیتا ہے تو نزاکت آ ہی جاتی ہے‘‘ کے مصداق ، دولت کی ریل پیل، بہترین اداروں میں حاصل کی گئی اور اچھے ذوق نے حنا بٹ کی شخصیت اور رہن سہن کو منفرد بنادیا ہے۔

حنا بٹ لاہور کے پوش علاقے ماڈل ٹاؤن میں رہائش پزیر ہیں اور مختلف اقسام کے درختوں سے گھرے ان کے گھر کو اندر دیکھ کر ہر نیا آنے والا حیران ہوجاتا ہے، حنا بٹ کے گھرمیں داخل ہوتے ہی کئی خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں، جن میں شاندار سوئمنگ پول سمیت متعدد ایسی چیزیں ہیں جو اپنی طرف توجہ مبذول کرالیتی ہیں۔

گھرکے مختلف اطراف میں کھجورکے درخت سمیت متعدد ایسے درخت ہیں جوحنا بٹ کو بہت پسند ہیں۔ حنا بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے گھر کا درختوں والا حصہ بہت پسند ہے جو قدرتی انہیں لگتا ہے جب کہ مصروف ترین شیڈول کے بعد اس حصے میں آکرانہیں بہت سکون ملتا ہے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ انہیں جب بھی کوئی کتاب پڑھنا ہوتی ہے یا ورزش کرنا ہوتی ہے تو وہ اپنے گھرکے اسی حصے میں آتی ہیں۔

حنا بٹ کے گھر میں ایسے خوبصورت اور دلکش حصے بھی ہیں جن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ وہاں گھنٹوں رہتی ہیں، کوئی بھی انہیں تنگ نہیں کرتا اورنہ ہی انہیں وقت کا پتہ چلتا ہے۔

حنا بٹ کے خوبصورت گھرمیں ایسے دلکش اور قیمتی فن پارے اورنوادرات بھی ہیں جوآپ کو اپنے سحرمیں جکڑ لیتے ہیں۔

حنا بٹ کے گھرمیں متعدد نایاب پتھربھی سجے ہیں جب کہ متعدد قسم کے فریمزمیں لگیں ان کی فیملی کی تصویروں کی الگ ہی خوبصورتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close