پنجاب

الیکشن میں وسیع پیمانے پردھاندلی کی گئی،عمران خان کے مثبت کاموں میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے:قمر زمان کائرہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حامی جماعتیں بھی دھاندلی کاشورمچارہی ہیں، تمام کوششوں کے باوجودعمران خان کوسادہ اکثریت نہیں ملی۔نجی ٹی وی چینل”دنیا نیوز“ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن میں وسیع پیمانے پردھاندلی کی گئی،عمران خان حلف لینے سے پہلے یوٹرن لے رہے ہیں،پی ٹی آئی کی حامی جماعتیں بھی دھاندلی کاشورمچارہی ہیں،تمام کوششوں کے باوجودعمران خان کوسادہ اکثریت نہیں ملی،کوشش ہوگی کہ حکومت بنائیں، متعددپولنگ اسٹیشن پرفارم 45 نہیں دیئے گئے، تو ہم کیسے مان لیں کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے،پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بہترکاکردگی دکھائی،وفاداریاں تبدیل کرانے کے باوجودپیپلزپارٹی پنجاب میں زندہ ہے، جمہوریت کےلئے پہلے بھی لڑے آئندہ بھی لڑیں گے، عمران خان کے مثبت کاموں میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close