پنجاب

”کیا عمران خان کے خلاف بڑی سازش ہور ہی ہے کہ شاہ محمود قریشی ۔۔۔؟“مبشر لقمان نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر عمران خان کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنانے جارہی ہے اور پارٹی نے عمران خان کو وزیراعظم کیلئے نامزد کر دیاہے جبکہ پی ٹی آئی پنجاب میں بھی اپنی حکومت بنانے کیلئے سرگرم ہے تاہم دوسری جانب سینئر صحافی مبشر لقمان نے انتہائی بڑا دعویٰ کر کے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں مبشر لقمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے بہت عرصہ سے لوگ کہہ رہے تھے کہ شاہ محمود قریشی کوئی ہاتھ کریں گے ، میرا خیال تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے ہاتھ دکھائیں گے لیکن قدرت کا کرنا ایسا ہوا کہ وہ ساری صوبائی نشستوں سے ہار گئے اور قومی اسمبلی کی ایک سیٹ سے جیت گئے ، مجھے پتا ہے کہ انہیں وزارت خارجہ کی پیشکش ہوئی تھی اور وہ وزیراعظم کے بعد سب سے سینئر وزیر ہوتاہے اور وہ جب دنیا میں دورے کرتاہے تو اس کا پروٹوکول بھی وزیراعظم والا ہی ہوتاہے لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور کہا میں سپیکر قومی اسمبلی بننا چاہتاہوں ۔مبشرلقمان کا کہناتھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی ایک قدر بہت زیادہ ہے کہ جب وزیراعظم موجود نہیں ہوتے تو وہ فوری طور پر وزیراعظم بن جاتے ہیں ، کیا یہ گرینڈ سازش ہور ہی ہے ؟ جس کا حصہ شاہ محمود قریشی بھی ہیں کہ عمران خان کو آنے والے دنوں میں نااہل کیا جائے تو شاہ محمود قریشی فوری طور پر وزیراعظم بن جائیں گے ، وہ پیپلز پارٹی کیلئے تو ویسے ہی قابل قبول ہیں کیونکہ وہ ان کے پرانے دوست اور ساتھی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close