پنجاب

” بہت خیال رکھنا پڑتا ہے ، تحریک انصاف والے نہیں چاہتے کہ ۔۔۔“ شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ بلاول بھٹو شرما جائیں گے

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنے چٹ پٹے بیانات اور تیکھی گفتگو کے باعث میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہتے ہیں اور اگر یہ کہا جائے کہ خبروں کا کوئی بھی بلیٹن ان کے بغیر مکمل نہیں تو غلط نہ ہوگا تاہم اب شیخ رشید نے بلاول بھٹوکے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے ۔نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ میرے تعلقات خراب نہیں ہیں وہ تو لال حویلی بھی آنا چاہتے تھے لیکن میں ںے کہا کہ تحریک انصاف والے خفا ہو جائیں گے ان کا بھی خیال رکھنا پڑتاہے ، یہ بھی جلدی ناراض ہو جاتے ہیں ، یہ دو دلوں کو ملتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close