پنجاب

عمران خان نے اچھی سلیکشن کی ،آئندہ 24گھنٹوں میں وزیراعلی پنجاب کا فیصلہ کر لیا جائے گا:یاسمین راشد

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اچھی سلیکشن کی لیکن کچھ لوگ غلط فہمیاں پھیلاتے ہیں،آئندہ 24گھنٹوں میں وزیراعلی پنجاب کا فیصلہ کر لیا جائے گااور نام بھی سامنے آجائے گا،ہم عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسے ملکر آگے بڑھایا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک میں خوشحالی آئے گی،خیبر پختونخوا میں تبدیلی آئی اسی لئے ریکارڈ قائم کیااور خیبرپختونخوا میں عوام نے دوبارہ پی ٹی آئی کو کامیاب کروایا،جنوبی پنجاب بہت محرومیوں کا شکار رہا ہے،اب جنوبی پنجاب میں بھی وہی ترقی ہوگی جو لاہور میں ہوئی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سب سے مشاورت کرتے ہیں،انہوں نے اچھی سلیکشن کی لیکن کچھ لوگ غلط فہمیاں پھیلاتے ہیں،آئندہ 24گھنٹوں میں وزیراعلی پنجاب کا فیصلہ کر لیا جائے گااور نام بھی سامنے آجائے گا،ہم عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسے ملکر آگے بڑھایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close