پنجاب

سب کا احتساب اور رول آف لا چاہتے ہیں،پولیس کو کہہ دیا مداخلت نہیں ہو گی مگر عوام کی عزت اور انصاف ہونا چاہئے:نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور

لاہور: نامزد گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم احتساب اور رول آف لا چاہتے ہیں،ہمارا احتساب سب کریں لیکن ملک میں کرپشن برداشت نہیں کریں گے ۔نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہہم نے مینار پاکستان پر دو نہیں ’’ ایک پاکستان‘‘ کا نعرہ لگایا ،ہم عمران خان کی قیادت میں ایک پاکستان بنائیں گے اور انصاف کا نظام لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تھانوں میں بے پناہ ظلم ہو رہا ہے،ہمارا پہلا کام ہو گا کہ پولیس کو غیر سیاسی بنائیں اور وہ عوام کی عزت کرے ،پولیس کو کہتے ہیں ہم کوئی مداخلت نہی کریں گے مگر انصاف ہونا چاہئے،ہم وردی کا احترام کریں گے لیکن اگر وردی کا غلط استعمال ہو گا تو وہ بھی عام آدمی کی طرح تھانے میں بند ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جس ادارے میں چلے جائیں کرپشن اور سفارش چلتی ہے ،اگر کوئی کام کرنا چاہے تو وہ ہر عہدے پر ملک کے لیے کام کرسکتے ہیں ۔چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہعمران خان اور پی ٹی آئی کا شکریہ جو مجھے گورنر پنجاب کا ٹاسک دیا ،جو اعتماد عمران خان اور لیڈر شپ نے مجھ پر کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، صوبہ پنجاب کا گورنر بننا اعزاز کی بات ہے، عوام اور دوستوں کو بتا دیا ہے پوری دیانتداری سے عہدہ نبھانے کی کوشش کروں گا ،احتساب اور اخراجات کم کرنے کا آغا عمران خان وزیر اعظم سے شروع کریں گے،اولین ترجیح ہے شاہانہ اخراجات کم ہوں کفایت شعاری سے کرنے کی کوشش کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close