پنجاب

ملک کی بہتری کیلئے آگے بڑھنے کی کوشش کرینگے،اسمبلی میں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے:چوہدری پرویز الٰہی

لاہور : مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنما وسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ ہم ملک کی بہتری کیلئے آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے،کوشش ہوگی کہ اسمبلی میں سب کو ساتھ لیکر چلیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی او ردونوں رہنماؤں نے سپیکر کے الیکشن کے بارے میں تبادلہ خیال اور حکمت عملی پر بات چیت کی ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ 14سال بعد پنجاب اسمبلی میں آ رہے ہیں،میں پہلے بھی وزیربلدیات ،وزیراعلی اور سپیکر کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر چکا ہوں،اب بھی کوشش ہو گی کہ بہتری کی طرف چلیں،ہم ملک کی بہتری کیلئے آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے ،ہمیں ملک کی خوشحالی کیلئے سخت جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ووٹ مانگنے شروع ہوئے ہیں ،جو الیکشن لڑ رہاہوتاہے اس کی سوچ ہوتی کہ پولنگ تک زیادہ سے زیادہ ووٹ مل جائیں،جب سپیکر کا انتخاب ہو جائے گا تو وزیراعلی کا بھی اعلان کردیا جائے گا اور سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے انشااللہ ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ آج اسمبلی کا پہلا دن تھا ،ابھی بہت باتیں ہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ احتجاج میں کالی اور نیلی پٹیاں چلتی رہتی ہیں،جو مرضی باندھیں، ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ،پہلے کبھی اسمبلی کا ماحول خراب ہوتا تھا لیکن اب اسمبلی اس طرح چلے گی کہ آپ بھول جائیں گے ،سارے ہاؤس کو ایسے چلایاجائے گا کہ تاریخ رقم ہو جائے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close