پنجاب

’’گولڈن ہینڈ شیک لینے سے چند۔۔۔‘‘ احسن اقبال نے لیگی غداروں کے عبرتناک انجام کی پیش گوئی کردی

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ جو بھی مسلم لیگ ن سے غداری کرکے گا اس کا سیاسی مستقبل ختم ہوجائے گا ۔گولڈن ہنڈ شیک لینے سے چند فوائد ملیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاہے کہ جو بھی مسلم لیگ ن سے غداری کرے گا اس کا سیاسی مستقبل ختم ہوجائے گا ۔ وہ گولڈن ہینڈ شیک لے گا اور اس حکومت سے چند فوائد حاصل کرسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوارکیلئے ووٹ دینے کیلئے پیپلز پارٹی کے موقف نے ہم کو ششدر کردیا ہے ۔ ہم اب بھی امیدکرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی وزارت عظمیٰ کے لئے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار شہبازشریف کو ووٹ دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑکر آئے ہیں لیکن ایک بڑے ایشو پر ہم اکٹھے ہیں اور بطور اپوزیشن ہم بھرپور کردار ادا کریں گے کہ تمام جماعتو ں کو ساتھ لیکر چلا جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close