پنجاب

عمران خان کی خصوصی دعوت پر بھارت سے آنیوالے نوجوت سنگھ سدھو چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے کیا تحفہ اپنے ساتھ لائے؟ خود ہی اعلان کردیا

لاہور : بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور بھارتی پنجاب کے وزیر سیاحت نوجوت سنگھ سدھو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آگئے ہیں ، وہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کے لیے کشمیری شال کا تحفہ بھی لائے ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے واہگہ بارڈر کراس کیا تو ان کے ہاتھ میں ایک گلابی رنگ کا شاپنگ بیگ بھی تھا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اس شاپنگ بیگ اور عمران خان کے لیے تحفے کے حوالے سے سوال پوچھا تو سدھو نے بتایا کہ وہ اپنے دوست کے لیے کشمیری شال کا تحفہ لے کر آئے ہیں۔ سدھو نے بتایا کہ انہیں خود بھی کشمیری شال پسند ہیں اس لیے وہ عمران خان کیلئے بھی یہی تحفہ لے کر آئے ہیں لیکن انہیں سیزن نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری شال ڈھونڈنے میں بڑی مشکل پیش آئی۔

نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کیلئے خصوصی طور پر ایک نظم بھی لکھی ہے جو انہوں نے رپورٹرز کو پڑھ کر سنائی۔ نظم کچھ یوں ہے ۔۔۔

لے کے آیاں پیغام محبتاں دے (لے کر آیا ہوں پیغام محبتوں کے)

لائی جند میں نام محبتاں دے (میں نے اپنی زندگی محبتوں کیلئے وقف کردی ہے)

ساڈی روح تے نئیں داغ کوئی ( ہماری روح پر کوئی داغ نہیں)

بس کچھ ایک الزام محبتاں دے (بس کچھ ایک الزام محبتوں کے ہیں)

پہرے دار ہاں وفا دیاں دولتاں دے (ہم وفا کی دولتوں کے پہرے دار ہیں)

اسی راکھے تمام محبتاںدے (ہم سب لوگ محبتوں کے رکھوالے ہیں)

چکو چکو اج یاری دے قدم چکو (اٹھاﺅ اٹھاﺅ آج یاری کے قدم اٹھاﺅ)

چکو چکو اے جام محبتاں دے(اٹھاﺅ اٹھاﺅ یہ جام محبتوں کے)

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close