پنجاب

راولپنڈی میں خواتین کو چاقوکے حملوں سے نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی : انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے خواتین کو چاقو کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتارکر لیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق خواتین پر حملوں میں ملوث ملزم کے خاکے کی مدد سے سی ٹی ڈی فورس نے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین نے بھی ملزم کی شناخت کر لی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملزم کے خاکے کی مدد سے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور مختلف چھاپوں کے دوران ملزم کا ساتھی بھی گرفتار ہو گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ملزم نے مورگاہ کے علاقے میں دو نرسوں پر چاقو کے وار سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک نرس جاں بحق ہو گئی تھی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close