Featuredپنجاب

مشترکہ صدارتی امیدوار؛ اپوزیشن جماعتیں اعتزاز احسن کے نام پر ہچکچاہٹ کا شکار

اسلام آباد: اپوزیشن کی اے پی سی میں شریک کئی جماعتیں صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کے نام پر متفق ہونے میں ہچکچا رہی ہیں۔ کشمیرپوائنٹ مری میں نوازشریف کی رہائش گاہ پرہونے والی اے پی سی میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اوراے این پی سمیت دیگرجماعتیں شریک ہیں،  اے پی سی میں مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، احسن اقبال جبکہ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں، اے این پی کے غلام احمد بلوراور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کے علاوہ پاک سرزمین پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے رہنما بھی اے پی سی میں شریک ہیں۔

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اے پی سی میں شریک نہیں ہیں تاہم ٹیلی فونک رابطوں میں انہوں نے اے پی سی کے فیصلوں کو تسلیم کرنے کے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔

اے پی سی میں پیپلز پارٹی کا وفد صدارتی امیدوار کے لئے اعتزاز احسن کے نام پر دیگر شرکاء کو قائل کرنے کی کوششیں کررہا ہے تاہم مسلم لیگ (ن) اور دیگر اپوزیشن جماعتیں اس پر رضامندی میں ہچکچاہٹ کا شکار کررہی ہیں۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 4 ستمبر کو سینیٹ اور قومی  و صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی۔ جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close