پنجاب

پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھا لیا

لاہور: پنجاب کی نومنتخب کابینہ نے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھا لیا، قائم مقام گورنر چودھری پرویز الہٰی نے اراکین سے حلف لیا۔ پنجاب کی 23 رکنی کابینہ کی حلف بردارری تقریب، قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الہٰی نے گورنر ہاؤس میں حلف لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹیم میں حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ دیا گیا ہے۔ مخدوم ہاشم بخت کو محکمہ خزانہ پنجاب، سمیع اللہ چوہدری کو محکمہ فوڈ اور فیاض الحسن چوہان کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دیا گیا ہے۔

یاسر ہمایوں سرفراز کو ہائیر ایجوکیشن اور ٹورارزم ڈیپارٹمنٹ، میاں محمودالرشید کو ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، میاں اسلم اقبال کو انڈسٹریز اینڈ کامرس اور عبدالعلیم خان کو محکمہ بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا۔

راجہ بشارت کو قانون اور پارلیمانی افیئرز، راجہ راشد حفیظ کو ریونیو اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو محکمہ صحت کی وزارت دی گئی۔ تیمور خان کو یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس، محسن لغاری کو اریگیشن اور مراد راس کو اسکولز ایجوکیشن کا قلمدان سونپا گیا۔ انصر مجید نیازی لیبر اینڈ مین پاور کے وزیر ہوں گے۔

واضح رہے کہ سبطین خان، سردار آصف نکئی، حافظ محمد یاسر، نعمان لنگڑیال، حسنین دریشک، محمد انور، چودھری ظہیر الدین اور ہاشم ڈوگر کو کوئی محکمہ نہیں دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close